• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالینڈ کی ڈائری… راجہ فاروق
ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہے، یہ کالم رحمت اللعالمین فخر موجودات فخر نوع انسانی محبوب سبحانی سیدالانبیاء جدالحسن و الحسین حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے حضور نذر کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے حضور پاک ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا۔ آپ ﷺ عالم انسانیت کیلئے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں، ہم نہایت خوش قسمت ہیں، ہمیں آپﷺ کی امت ہونے کا شرف حاصل ہے،آج کے حالات کے مطابق عالم اسلام کے خواب غفلت سے بیدار کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے۔ آج انسانیت گوناگوں مسائل کا شکار ہے، آپﷺ کے دامن اقدس سے وابستگی وقت کی اہم ضرورت ہے، آپ ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں وہ اعلیٰ اوصاف حمیدہ لائیں انسانیت کے ساتھ محبت خیرخواہی رحم دلی، ہمدردی، غم خواری ولا بنائیں، یہ سب اوصاف سیرت النبیﷺ کا حصہ ہیں، آپﷺ نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس سے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کرکے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنادیا، آپﷺ نے ہمیشہ امن اخوت، بھائی چارے، برداشت کا درس دیا، آپﷺ کی حیات طیبہ اور صفات پر بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے، اس بات میں کوئی مبالغہ نہیں، بعداز خدا بزرگ تو ہی قصہ مختصر اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد آپ کی ہی ہستی ہے جنہیں اللہ نے بھی تخلیق کرکے ہم پر احسان کیا ہے،آج دنیا کے ہر کونے میں حضور پاکﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن منائے جاتے ہیں۔ جلوس نکالے جاتے ہیں، سیرت کانفرنسوں محافل میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آقاﷺ کی آمد پر یہ خوشیاں ضرور منانی چاہئیں، کیا بحیثیت مسلمان صرف اتنا کچھ کرنے کے بعد ہم اپنی ذمہ داریوں سے عمدہ براہ ہوجاتے ہیں، امام الانبیاء سید المرسلین خاتم النبیینﷺ کی محبت ہم سے اور بھی بہت سارے تقاضے کرتی ہے جوکہ ہم پورے کرکے ہی آپ سے حقیقی محبت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔اس وقت نوجوان نسل کو آپﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا بہت ضروری ہے، مسلم امہ کو باہمی اختلافات ختم کرکے حضور پاکﷺ اور آپﷺ کی آل پاک کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا، حکومت پاکستان کو بھی تمام تعلیمی اداروں میں طلبا، طالبات کی کردار سازی کے لیے سیلبس میں تفسیر قرآن اور اسوۂ حسنہ ،احادیث کی تعلیم کو شامل کرنا ہوگا تاکہ وہ آئندہ روزمرہ عملی زندگی میں عدل انصاف کے تقاضے پورے کرتے بہترین زندگی گزاریں اور ایک صاف شفاف معاشرہ سامنے آئے جس میں کسی سے بے انصافی نہ ہو، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس پر عمل پیرا ہوکر ہی دین و دنیا میں فلاح پائی جاسکتی، اس وقت ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، بہت سارے ممالک میں ہمارے مقدسات کی توہین کی جاتی ہے اور ہمیں مشتعل کیا جاتا ہے تاکہ یہ لوگ غصے میں آکر ہمیں نقصان پہنچائیں اور ہم ان پر دہشت گردی کا لیبل لگائیں۔ہالینڈ میں بھی12لاکھ کے قریب مسلم کمیونٹی آباد ہے، ان دنوں میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد اور حضور پاکﷺ کی ولادت کی خوشی میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔ عاشقان رسولؐ اپنے اپنے انداز میں سرکار مدینہﷺ سے اپنی محبتوں کا اظہار کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم ہستی کے صدقے وطن عزیز پاکستان کو ترقی و خوشحالی، استحکام سے نوازے، ہمارا بھی دنیا میں اچھا نام ہو۔ 
یورپ سے سے مزید