• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکوکا ہمارے مطالبات پر عمل نہ کرنا باعث تشویش ہے ،زمیندارایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر)زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہاہے کیسکوکے بورڈ آف ڈائریکٹرز وحکام کی جانب سے8نکاتی مطالبات پرعملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے ،فروٹ اور سبزی پر کوئی نیاٹیکس قبول نہیں ،ٹیکس کی بحالی اور بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں زمیندار ایکشن کمیٹی صوبے کی سیاسی ومذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل سخت احتجاجی لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگی۔ ،آج زمیندارایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ارارکان کااجلاس ہوگاجس میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیاجائےگا۔ ان خیالات کااظہار زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمدشاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ، حاجی ولی محمد رئیسانی،حاجی عبد الجبار کاکڑ، سید عبد القہار آغا، حاجی شیر علی مشوانی ،حاجی نوراحمدبلوچ، کاظم خان اچکزئی، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، خالق داد، عبد اللہ جان میر زئی، سید جبار آغا، ملک عبد المجید مشوانی، سید صدیق اللہ آغا،حاجی شوکت، حاجی محمد اقبال،ٹکری پار الدین،حاجی عبدالعزیز شاہوانی ،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات، منیر شاہوانی، محمدیعقوب رئیسانی سوراب،عید محمد کرد خضدار،مبارک علی بادینی، حاجی نبی بخش کردودیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی نے ایکشن کمیٹی کا اجلاس 2 اکتوبر پیرکو ایم پی اے ہاسٹل میں طلب کر لیا ایکشن کمیٹی کے تمام اضلاع کے ایگزیکٹو ممبران کو تاکید کی گئی کہ اجلاس میں خصوصی شرکت کرے اور اجلاس میں طے ہونے والا لائحہ عمل اپنے اپنے اضلاع کے زمینداروں کے ساتھ شیئر کریں۔انہوں نے کہاکہ فروٹس اور سبزی سے متعلق مارکیت فیس کے نام پر نیا شیڈول قطعاََ قبول نہیں ہے ۔زمیندار صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر مطالبات پرعملدرآمد اوربجلی بحالی کے ساتھ نئے ٹیکسز عائد کئے گئے توزمیندار ایکشن کمیٹی سخت لائحہ عمل کااعلان کریگی ۔
کوئٹہ سے مزید