• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون عبدالواحد بازئی کی عدالت نے چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم رحمت اللہ عرف تیرے نام سکنہ لورالائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپریل 2006میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے رہائشی علاقے میں واقع پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول کے گھر میں چوری کی تھی جس کے بعد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت نے سزائیں سنائی تھیں تاہم ملزم رحمت اللہ عرف تیرے نام ، انور ، غلام اور تازہ گل مفرور تھے ، مفرور ملزم رحمت اللہ عرف تیرے نام کو 2021میں گرفتاری کے بعد مقدمہ کی سماعت شروع کردی گئی تھی ، جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزم رحمت اللہ کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے مفرور ملزمان انور ، غلام اور تازہ گل کی گرفتاری تک مقدمہ کو سردخانے میں رکھنے کا بھی حکم دیااور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی پراسکیوٹر ریاض احمد نے کی۔
کوئٹہ سے مزید