کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق کے سوال ایک کے بعد دوسرے فریق کی دستبرداری، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کا کیا بنے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کے سترہ میں سے چار نکات بہت اہم ہیں ان پر عملدرآمد ہوگا یا نہیں یہ وقت بتائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا ہے۔
ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کے طاقتور حلقوں کی خواہش کے مطابق موقف اختیار کرتے ہیں۔