• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

104 سالہ خاتون کا اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ

شکاگو(نیوز ڈیسک)امریکہ کی معمر خاتون اسکائی ڈائیونگ کے مظاہرہ کے بعد دنیا کی معمر ترین اسکائی ڈائیور قرار دیئے جانے کیلئے پُر امید ہیں۔امریکی ریاست شکاگو کے علاقے شمالی اِلینوائے میں104 سالہ ڈوروتھی ہوفنر نے ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ میں دو افراد ایک ساتھ بندھ کر ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں اور مظاہرے کے آخر تک ایک ساتھ رہتے ہیں۔4100میٹر کی بلندی سے چھلانگ مار کر زمین پر اترنے کے بعد ڈوروتھی کا موقع پر موجود لوگوں سے کہنا تھا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہوتی ہے۔اس سے قبل سویڈن کی لِینیا اِنگیگارڈ نے مئی 2022 میں 103 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے معمر ترین اسکائی ڈائیور کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ لیکن مقامی میڈیا کے مطابق اسکائی ڈائیو کمپنی ’اسکائی ڈائیو شکاگو‘ گینیز ورلڈ ریکارڈ ڈوروتھی ہوفنر کے نام کرنےکیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ڈوروتھی نے پہلی بار اسکائی ڈائیو 100 برس کی عمر میں کی تھی۔
یورپ سے سے مزید