• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر عباس گوندل کی استاد عرفان احمد خان سے ملاقات

لندن( پ ر) تھرک بارو کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل کی پاکستان کے معروف کیلی گرافر استاد عرفان احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر معروف گلوکار و قوال سہیل سلامت اور سابق ڈسٹرکٹ بار کے فنانس سیکرٹری میاں طلحہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ استاد عرفان کی تعلیم اور آرٹ میں بے مثال خدمات ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی، آرٹس کونسل اور الحمرا جیسے اداروں میں انہوں نے ہزاروں طلبہ کو خطاطی کے فن سے متعارف کروایا ۔ ایسے لوگ پاکستان اور آرٹ کا اثاثہ اور مثبت چہرہ ہیں اور ہم ان کی بے انتہا قدر کرتے ہیں۔ اس موقع پر استاد عرفان احمد خان نے اپنے فن پارے دکھاتے ہوئے کہا کہ میں نے قرآن پاک کے مختلف حروف اور سورتوں کو مخصوص انداز میں پیش کیا ہے اور آرٹ کے مختلف نمونوں کے ساتھ ساتھ اس میں روحانی عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں پرآرٹ کو ایک نئے انداز میں پیش کروں وہیں پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دنیا کو دکھاؤں۔ اس ملاقات میں گلوکار سہیل سلامت نے معزز مہمان کو قوالی کی تاریخ اور اپنے خاندان کی اس حوالے سے خدمات کا بھی ذکر کیا۔
یورپ سے سے مزید