• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ 14: سالہ لڑکے کی فائرنگ، تین افراد ہلاک

بنکاک(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں واقع عالمی شہرت یافتہ شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنکاک کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ایک دوسرے کو قدموں تلے کچلتے ہوئے دوڑنے لگے۔ گولیاں متعدد افراد کو لگیں۔ پولیس نے شاپنگ مال سے مسلح ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی عمر صرف 14سال ہے۔ ملزم کی شناخت سیام پیراگون کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی فائرنگ کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 3 لاشیں اور 10کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں سے 6 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔
یورپ سے سے مزید