مانچسٹر( نمائندہ جنگ) این ایچ ایس کے مرکزی ذمہ داران نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث الرٹ جاری کردیاجس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں بہت خلل کی توقع ہے کیونکہ جونیئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس انگلینڈ میں تین روزہ مشترکہ واک آؤٹ کر رہے ہیں۔این ایچ ایس انگلینڈ نے کہا کہ یہ غیر ہنگامی دیکھ بھال کو تعطل پر لے آئے گا ۔این ایچ ایس انگلینڈ کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر سر سٹیفن پووس نے کہا کہ جن لوگوں کو ہنگامی دیکھ بھال کی ضرورت ہے انہیں اے اینڈ ای یونٹس کو معمول کے مطابق استعمال کرنے یا 999 پر کال کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، صحت کے دیگر مسائل کے لیے 111 یا جی پی سروسز کا استعمال کیا جانا چاہئے۔