لندن ( پی اے ) ہرٹفورڈ میں ایک سکول کے فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دوافراد شدید زخمی ہو گئے ۔ 12 سالہ طالب علم کی حالت تشویش ناک ہے ۔ اس واقعے میں 50 سالہ شخص بھی زخمی ہوا۔واقعہ پیر کی سہ پہر ہرٹ فورڈ کے دی سیل سکول میں ضلعی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا ۔ دی ایسٹ ف اینگلیا ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو تشویش ناک حالت میں ایڈنبروک ہسپتال کیمبرج لے جایال گیا ۔ جبکہ 50 سالہ شخص کو مزید دیکھ بھال کیلئے ہارلو کے پرنسس الیگزینڈرا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سکول ہیڈ ٹیچر کرس کوچ نے پیر کی شام فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد متاثر ہوئےہیں ۔ ا