• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹین بلین سونامی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے ٹین بلین سونامی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوگیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے پراجیکٹ سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے

 منصوبے کے ڈائریکٹرز اور ضلعی جنگلات آفیسرز کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران نے درخت لگانے کی بجائے منصوبے کے لئے دی جانے والی خطیر رقم سے گاڑیاں خریدیں۔

اہم خبریں سے مزید