• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے ہے‘ چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی (ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے۔

سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکلا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی، فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی پہلی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا۔ عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی تک سماعت روک دی۔

اہم خبریں سے مزید