• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی پاکستانی خاتون نمیرا سلیم آج خلا کے سفر کیلئے تیار

  واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ سے خلا میں سفرکیلئے روانہ ہونے والوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خلاباز خاتون نمیرا سلیم بھی شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن ’گیلیکٹک 04‘ کو گزشتہ روز خلا کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم خلائی جہاز کی جانچ پڑتال کیلئے ایک دن مشن کو مؤخر کیا گیا تھا اور آج یہ روانہ ہوجائے گا۔’گیلیکٹک 04‘ میں عملے کے 3 ارکان کے علاوہ خلا کے سفر پر جانے والے تین سیاح بھی ہوں گے جنھوں نے اس سفر کیلئےتگڑا کرایہ ادا کیا ہے۔ سیاحوں کو اس سفر کیلئے تربیت دی گئی ہے۔خلائی مشن ’گیلیکٹک 04‘ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ورجن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سیاح خلانوردوں کا تعلق امریکہ، برطانیہ اور پاکستان سے ہیں۔پاکستانی خاتون نمیرا سلیم کا خلاباز نمبر ’’019‘‘ ہے جنھوں نے اس سفر کیلئے ٹکٹ 17 برس قبل 2 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ پاکستانی خاتون سیاح خلانورد کو 2011 میں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔پاکستانی نژاد نمیرا سلیم پاکستان یورپی ملک مناکو میں رہائش پذیر ہیں۔یاد رہے کہ یہ کمپنی لگ بھگ دو دہائیوں سے خلاکیلئے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی تھی تاہم پہلی خلائی پرواز جون 2023 کے آخر میں روانہ ہوئی تھی جس میں اٹلی کے ماہر خلانورد موجود تھے لیکن کوئی بھی سیاح نہیں تھا،یہ ایک تجرباتی پرواز تھی۔

یورپ سے سے مزید