• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شہزاد کی دسمبر میں ہونے والی شادی منسوخ کیوں کردی گئی؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ اِن کی آئندہ دسمبر میں شادی ہو رہی تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اداکار عمر شہزاد نے حال ہی میں ایک جریدے کے ساتھ پوڈ کاسٹ ریکارڈ کرایا ہے۔

اس دوران عمر شہزاد نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور اپنی منسوخ ہونے والی شادی سے متعلق بھی بات کی۔


عمر شہزاد کی شادی کس خاتون سے ہونے جا رہی تھی انہوں نے اس سے متعلق تو کوئی تفصیل شیئر نہیں کی مگر اُن کا پوڈ کاسٹ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ رواں سال دسمبر میں میری شادی ہونے والی تھی جو کہ اب نہیں ہو رہی، زندگی میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جہاں آپ صرف افسوس ہی کر سکتے ہیں۔

عمر شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ جب طویل عرصے تک آپ کسی کے قریب ہوتے ہیں تو وقت کا پتہ نہیں چلتا، اب میں نے سب کچھ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے۔

عمر شہزاد کا پوڈ کاسٹ کے دوران اپنے کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی اداکار بننا چاہتے تھے، کچھ عرصہ ماڈلنگ بھی کی ہے مگر پھر اداکاری کو بطور اپنا کیریئر اپنا لیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران عمر شہزاد نے انکشاف کیا کہ وہ انزائٹی اور ڈپریشن جیسی صورتحال سے بھی گزر چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب اُنہیں انزائٹی اور ڈپریشن ہوتا تھا تو ایسی صورت میں وہ خود کو کمرے میں بند کر لیا کرتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید