کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کراچی کے تحت فلسطینی مسلمانوں اور حماس کے مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 15اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت پیر کو ادارہ نور حق میں ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں متعدد فیصلے اور اقدامات کیے گئے۔ اجلاس میں متعدد کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کے لیے فوری طور پر اور وسیع سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ شہر بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔