• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم کی حکمرانی نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ سسٹم کی حکمرانی نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے، ملک کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی حب کی بزنس کمیونٹی بھی پریس کانفرنس کرنے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئی ہے، جماعت اسلامی اس بدترین صورتحال میں خاموش نہیں بیٹھے گی، ہم کراچی کی تاجر برادری کے ساتھ ہیں ، شہر میں امن و امان، بھتہ خوری، چوروں اور مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دےدی گئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید