لاہور (صابر شاہ ) پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں بیرون ممالک سے پناہ گزیں کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہیں ، ان میں37لاکھ افغان باشندے بھی شامل ہیں جو1979 ء میں افغانستان پر سوریت یونین کے حملے کے بعد نقل مکانی کرکے پاکستان آگئے تھے۔
پاکستان اپنی بین الاقوامی سر حدوں کا تقدس بحال کرنے کے لئے 17لاکھ غیر قانونی تا رکین وطن کو بے داخل کرنا چاہتا ہے ۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیں (یو این ایچ سی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال جون تک پاکستان میںرجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی تعداد 13لاکھ ہے، ان کے علاوہ 10لاکھ بنگلہ دیشی بھی پاکستان میں غیر قانونی طور پر آباد ہیں جو صرف کراچی میں رہتے ہیں ۔
کراچی میں بنگالی برادری کی افراد ی قوت 20لاکھ بتاتی جاتی ہے ۔ جن کے پاس شناخت کے لئے کوئی سرکاری دستاویزات نہیں ہیں ۔
امریکی تھنک ٹینک پیور یسرچ سنٹر واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں تارکین وطن کی تعداد 4کروڑ 41لاکھ ، جرمنی میں ایک کروڑ21لاکھ 70ہزار ، روس میں ایک کروڑ 16 لاکھ 50ہزار ، برطانیہ میں88لاکھ 40ہزار ،فرانس میں79لاکھ ، کینیڈا میں78لاکھ 60ہزار ، آسٹر یلیا میں 70لاکھ 4ہزار ، اسپین میں59لاکھ 50ہزار اور جنوبی افریقا میں40لاکھ 4ہزار ہے جن دیگر ممالک میں پناہ گزیں رہتے ہیں ۔ ان میں جاپان (23لاکھ )ہالینڈ (20لاکھ ) اسرائیل 19لاکھ سو ئیڈن 17لاکھ 50ہزار ، میکسیکو 12لاکھ یونان 12لاکھ ، پولینڈ 6لاکھ 40ہزار اور ہنگری 5لاکھ شامل ہیں۔