• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، مارٹن گریفتھس

اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس ۔ فوٹو: فائل
اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس ۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

ایک بیان میں مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی، بجلی اور  ایندھن نہیں، غزہ میں خطرناک حد تک خوارک کی قلت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ کیا جائے، تمام ممالک فریقین سے جنگی قوانین کا احترام کرانے پر زور دیں۔

مارٹن گریفتھس نے مزید کہا کہ تمام ممالک فریقین کو مزید کشیدگی بڑھانے سے باز رکھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید