• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورشنز کیخلاف حکم دیا تو کراچی میں ہر دوسرا گھر توڑ دیا جائے گا، جسٹس عقیل عباسی

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی غیر قانونی پورشن تعمیر کے کیس میں کہاہے کہ پورشنز کیخلاف حکم دیا تو اس شہر میں ہر دوسرا گھر توڑ دیا جائیگا۔جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ پہلے ہمیں قانون کو دیکھنا چاہیے ، عدالت نے استفسار کیا کہ میں اپنے پلاٹ پر تین منزلہ عمارت بنالیتا ہوں تو آپ مجھے کیسے روک سکتے ہیں؟ تین بھائی اپنے لیے الگ الگ پورشن بنا لیتے ہیں تو کون ان کو روک سکتا ہے؟سندھ ہائی کورٹ میں بفرزون کے علاقے میں غیر قانونی پورشن تعمیر کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایس بی سی اے سے پورشنز کی تعمیرات سے متعلق قانونی نکات طلب کرلیے اور کہا کہ بتایا جائے پورشنز کی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا قانون کیا کہتا ہے؟جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے پورشنز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تو کراچی میں بڑی تباہی مچ جائے گی، ایس بی سی اے بھی عدالتی احکامات کا غلط استعمال کرسکتا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مشاہدے میں آیا ہے پورشن کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے، تعمیرات ہی غیر قانونی ہورہی ہیں تو الگ بات ہے،ایس بی سی اے کے پورشن کیخلاف قانون کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید