• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او نے غزہ کیلئے ضروری بنیادی طبی سامان مصر کی سرحد تک پہنچا دیا

جنیوا (اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز کہا کہ غزہ کی پٹی میں 3 لاکھ افراد کی امدادکے لیے بنیادی صحت کا ضروری سامان فلسطینی محصور علاقےکے قریب مصر کے ہوائی اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ مصر سے رفاہ کراسنگ کے ذریعے جنوبی غزہ کی پٹی تک انسانی راہداری قائم ہو تے ہی امدادی سامان روانگی کے لیے تیار ہے۔دبئی میں اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایجنسی کے لاجسٹک مرکز سے 78 کیوبک میٹر صحت کا سامان لے جانے والا ایک طیارہ حاملہ خواتین سمیت3 لاکھ افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے العریش ہوائی اڈے پر اترا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مزید نوجوان، بوڑھے اور معزور افراد مرتے رہیں گے جبکہ ان کو بچانے والی رسد 20 کلومیٹر (12 میل) سے بھی کم فاصلے پرہے۔مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ ساحلی محصور علاقے سے نقل وحمل کا واحد راستہ ہے جس پر اسرائیل کا کنٹرول نہیں ہے۔اسے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں تین اسرائیلی حملوں کے بعد منگل سے بند کر دیا گیا ہے، جس سے فلسطینی جانب ٹرمینل کو نقصان پہنچا ہے۔

اہم خبریں سے مزید