• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار، پاکستانی برآمدات کیلئے اہم ملک ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ امریکا پاکستان کابڑا تجارتی شراکت دار اور پاکستانی برآمدات کے لیے اہم ملک ہے۔ ملک میں کلی معیشت مستحکم ہوچکی ہےانہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو امریکامیں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ سے ملاقات میں کیا، ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا گیا اوراس بات اعتراف کیا گیا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی شراکت دار اور برآمدی منڈی ہے۔
اہم خبریں سے مزید