• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن اعلیٰ معیار کی کھجوروں کا تحفہ

اسلام آباد(صالح ظافر)سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سو ٹن اعلیٰ معیار کی کھجوریں تحفے میں دی ہیں، جو خیرسگالی اور یکجہتی کے جذبے کی علامت ہے۔ سعودی مشن کے مطابق، اپنی سالانہ روایتی سخاوت کو جاری رکھتے ہوئے، سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے لیے دل سے تحفہ پیش کیا ہے۔ یہ تحفہ خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں دیا گیا۔جمعرات کو سعودی عرب کے شاہی سفارت خانے میں ایک رسمی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی نے وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن کے ملٹری ونگ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عالمگیر ایوب کو یہ کھیپ باضابطہ طور پر پیش کی۔سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں، نے اپنے میزبان ملک میں ضرورت مندوں کی مدد کی روایت قائم کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید