• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ائیرپورٹ پر13 کروڑ کے موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایک کامیاب کاروائی میں شارجہ سے آنے والے مسافروں سے 13 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کر کے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کو شارجہ سے آنے والی فلائٹ سے بڑے پیمانے پر فون اسمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر مسافروں کے سامان کی چیکنگ شروع کی تو اس فلائٹ سے آنے والے مسافروں سے 168 موبائل فون برآمد ہو ئے جن کی مالیت 13 کروڑ روپے ہے ،کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دریں اثنا ایک دوسری کاروائی میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مڈل ایسٹ کے ایک سفارتخانے کی آڑمیں اسمگل کردہ 19کروڑ روپے سے زائدمالیت کے لیپ ٹاپ سمیت دیگرالیکٹرونکس اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر کہ سفارتخانے کی آڑمیں فوڈاسٹف کے بجائے الیکٹرونکس اشیاء درآمد کر کے ماڑی پور کے ایک گودام میں ذخیرہ کی گئی ہیں جو بعد ازاں مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں،کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے گودام پرچھاپہ مارکرگودام میںرکھے ہوئے کنٹینرکی جانچ پڑتال کی توکنٹینرسے لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی پینل،ہیوی کمیپیوٹرز، ایس ایس ڈی کارڈ،میموری کارڈسمیت دیگرالیکٹرونکس اشیاءبرآمدہوئے جس کے بعد تمام سامان ضبط کر کے اسمگلنگ میںملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکر دیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید