• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات گئے ہلکی بارش‘ نیشنل گرڈ ٹرپ، نصف کراچی کی بجلی بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوتے ہی متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی معطل ہو گئی ، جس کے باعث کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

 کراچی کے اطراف آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث اتوار کی رات سوا گیارہ بجے کے الیکٹرک سے آدھے شہر کو بجلی کی سپلائی بند ہوگئی جو متعدد علاقوں مین رات گئے معمول پر نہ آسکی.

 کے الیکٹرک کے مطابق سپلائی میں تعطل نیشنل گرڈ سسٹم میں ٹر پننگ سے ہوا بریک ڈاون سے متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہو گئےضلع وسطی،شرقی، کورنگی اور ملیر کی آبادیاں مکمل اندھیرے میں ڈوب گئیں.

 دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر کے محدود علاقوں سے بجلی فراہمی میں تعطل کی اطلاع موصول ہوئی کے-

الیکٹرک کا سسٹم مستحکم ہے اور تمام گرڈز پر بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے.

عارضی تعطل نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث پیش آیا، تاہم سسٹم مستحکم ہے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ آنے والے عارضی تعطل کو فوری بحال کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید