• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہ کرنے کا مشورہ

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر قبضہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس تمام فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے فلسطینی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا،  فلسطینی صدر کا حماس کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حماس کے اقدامات فلسطینیوں کی ترجمانی نہیں کرتے۔

 اسرائیل وزیر GIDEON SA'AR نے جنگ کےاختتام پرغزہ کو مزید چھوٹا کرنےکی دھمکی دے دی۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن دوبارہ اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے، وزیراعظم نتین یاہو سے دوبارہ ملاقات متوقع ہے، جرمن چانسلر اولاف شولز کل اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب فلسطین کی صورتحال پر ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ ہوا ہے، جس میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید