• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بائیڈن کے دورے کی وجہ سے زمینی حملہ ملتوی کردیا گیا، اسرائیلی میڈیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر بائیڈن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ یروشلم سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے دورے کی وجہ سے زمینی حملہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بھی زمینی حملہ روکا گیا۔ 

اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ 199 افراد کو حماس نے اغواء کیا ہوا ہے۔ 

اسرائیلی حکام نے مزید کہا کہ غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، 24 گھنٹے میں حملے جاری بھی رہے۔ 

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے 200 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ 

اسرائیلی حکام نے کہا حزب اللّٰہ نے شمالی سرحدوں پر ٹینک شکن میزائل داغے، جس سے شہری زخمی ہوئے۔  

اسرائیلی حکام نے کہا حزب اللّٰہ نے شمالی سرحدوں کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے شمالی علاقے میں 28 مختلف آبادیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید