• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان اتحاد پاکستان کا 23 اکتوبر کو کوئٹہ میں کنونشن منعقد کرنے کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے 23 اکتوبر کو کوئٹہ میں کسان کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر 10 دن کے اندر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام ترزمہ داری نگران حکومت اور متعلقہ اداروں پر ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ ، ملک عصمت اللہ دمڑ ، میر قاسم سرپرہ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صنعتیں نہ ہونے کے باعث عوام کے روزگار کا دارومدار زراعت پر ہے اور صوبے میں 85 فیصد زراعت بجلی کے زریعے چلنے والے ٹیوب ویلوں سی ہوتی ہے گزشتہ روز نگران صوبائی حکومت بجلی کے بل ماہانہ 6 سے بڑھاکر 8 ہزار روپے کردیا لیکن بجلی کی فراہمی 6 سے آٹھ گھنٹے کرنے کی بجائے 3 گھنٹے کردی گئی کم وولٹیج کی وجہ سے کسانوں کو نقصانات اٹھانا پڑرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کسانوں کا پیاز ، ٹماٹر اور سیب کی فصلیں تیار ہیں ہمسایہ ممالک سے انکی درآمد اور اسمگلنگ پر بھی پابندی عائد کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید