• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گاڑی سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد، ڈرائیور گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شالکوٹ پولیس نے دوران چیکنگ گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ضیا مندوخیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں منشیات کراچی کے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل عابد بخآری کی سر براہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز ہزار گنجی کوئٹہ،مستونگ روڈ پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کو شش کی پولیس نے گاڑی کو گھیرے میں لے کر گاڑی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 90 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدہونے پرقبضے میں لیکر ڈرائیورحلیم کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید