• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے قتل اوراقدام قتل میں مطلوب4 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے گزشتہ ماہ ہونے والےتین قتل اور ایک اقدام قتل کے مقدمات کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوراللہ نے 17ستمبر کو کلی عمر میں فائرنگ کر کے نصیب اللہ کو قتل اور محمد شریف کو زخمی کیاتھا ملزم شاہ نواز نے 20ستمبر کو معربی بائی پاس پر گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مصور خان جاں بحق اوراس کا ساتھی التمش زخمی ہواتھا دشت سے رکشہ ڈرائیور کی لاش ملی تھی جس کے قاتل کا سراغ لگا کر ملزم مقبول کو گرفتار کر لیاگیا پولیس نے بتایا کہ اسپنی روڈ پر فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کرنے والے ملزم عبدالحمید کو بھی حراست میں لے لیاگیاہے۔
کوئٹہ سے مزید