• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اہلکار بھارتی میزبان کی ساڑھی کو فلسطینی جھنڈا سمجھ بیٹھا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جنگ بندی سے متعلق عالمی برادری کے دباؤ پر اسرائیلی حکومت کی بوکھلاہٹ عیاں ہونے لگی، بھارتی ٹی وی پر اسرائیلی انٹیلی جنس اسپیشل فورسز کے اہلکار فیڈرک نے میزبان کی ساڑھی کو فلسطینی جھنڈا سمجھ لیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی چینل کی وائرل ویڈیو میں اسرائیلی انٹیلی جنس اسپیشل فورسز کے اہلکار فیڈرک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ فلسطینی پرچم والا لباس پہنے ہوئے ہیں مگر جان لیں کہ اسرائیلی پرچم غالب رہے گا، اسی لیے میں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس پہنا ہے۔

اسرائیلی اہلکار کے اعتراض پر میزبان نے اسرائیلی مہمان کو لاجواب کر دیا اور کہا کہ اس کپڑے کو ساڑھی کہتے ہیں اور یہ میری دادی کی ہے، اگر وہ آج زندہ ہوتیں تو 105 برس کی ہوتیں، اپنی دادی کی سالگرہ منانے کے لیے دادی کی یہ سرخ اور سبز ساڑھی پہنی ہے۔

اسرائیلی اہلکار نے ٹوکا کہ یہ کسی اور موقع کے لیے سنبھال کر رکھیں تو میزبان نے جھڑک دیا اور کہا کہ میں کسی کے ڈکٹیشن پر نہیں چلتی کہ کیا پہننا ہے اور کیا کہنا ہے یہ میں جانتی ہوں، میں صرف سچ بیان کرتی ہوں اور سچ کے مختلف زاویے ہو سکتے ہیں، اگر ایک مؤقف اسرائیل کا ہے تو دوسرا غزہ کا بھی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید