بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی صاحبزادی اِرا خان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بات قبول کرنے میں 4 سال لگے کہ میں ڈپریشن میں مبتلا ہوں۔
بھارتی میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ارا خان نے کہا کہ پہلے میں نے اس مسئلے سے اکیلے ہی نمٹنے کی کوشش کی لیکن احساس ہوا کہ والدین کی ضرورت پڑے گی۔
ارا نے فیملی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایسی کیفیت میں مدد کیلئے کہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کالج میں تھی اور میں نے مشاہدہ کیا کہ میں بہت اچھا محسوس نہیں کر رہی اور یہ معاملہ آہستہ آہستہ خرابی کی طرف جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے کھانا چھوڑ دیا اور تب جاکر مجھے احساس ہوا کہ معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
ارا نے بتایا کہ میں پچھلے 5 سال سے تھراپی کر رہی ہوں، 3 سال سے ادویات لے رہی ہوں اور پچھلے سال جاکر میں نے اس بات کو کھلے دل سے قبول کیا کہ مجھے ڈپریشن ہے۔