• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دیدی گئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس پولیس اسٹیشن کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ تھانے میں ایس ایچ او ٗ دو سب انسپکٹر دو اے ایس آئی سمیت 24کا عملہ تعینات کر دیا گیا ،پولیس اسٹیشن سے متعلق تمام اخراجات تنخواہ ،پنشن ، آپریشنز اور دیکھ بھال کے حوالے سےمالی معاملات سوئی سدرن گیسں کمپنی برداشت کرے گی، سوئی سدرن کے ایم ڈی جلد افتتاح کرینگے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق سابق حکومت بلوچستان کو سوئی سدرن گیسں کی جانب سے ایک مخصوص پولیس اسٹیشن قائم کرنےکے حوالے سےسمری بھیجی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے کو گیس چوری کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا کوئی تھانہ نہیں جس میں چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔گزشتہ دنوں نگران صوبائی کابینہ نے سوئی سدرن گیسں پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری دیدی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے فوری اقدامات کرتے ہوئے 2اگست کو سول لائن پولیس اسٹیشن میں سوئی سدرن گیس تھانہ قائم کرتے ہوئے سب انسپکٹر یاسر شہزاد کو ایس ایچ او تعینات کیا تھا جس کے بعد تھانے کی نفری میں مزید اضافہ کرتے ہوئے دو سب انسپکٹر ٗ دو اے ایس آئی سمیت 24کا عملہ تعینات کر دیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید