• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 اکتوبر کو وڈھ سے کوئٹہ تک تاریخی لانگ مارچ ہوگا، بی این پی

کوئٹہ (آن لائن)بی این پی کے سینٹرل کمیٹی ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ اور انسانی حقوق کے سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی کے زیر اہتمام بلوچستان اور وڈھ کی مخدوش امن و امان کی صورتحال، حکومت کی جانب سے ڈیتھ سکواڈ کی سرپرستی، لاقانونیت اور سیاست میں اداروں کی مداخلت کے خلاف 22 اکتوبر اتوارکو وڈھ سے کوئٹہ تک سردار اختر مینگل کی قیادت میں تاریخی سیاسی لانگ مارچ کیا جائے گا، جس میں تمام سیاسی، سماجی، طلبا، وکلا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور خواتین سے شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے وڈھ شہر کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بی این پی کے قائد اور کارکنوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور آواز اٹھانے پر کیس بھی درج کیا جا رہا ہے جو لاقانونیت اور بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام دشمن پالیسی کو ترک کرکے عوام دوستی اور قانونی و انسانی پالیسی تشکیل دے کر بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
کوئٹہ سے مزید