• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سٹی میں خاتون ایس پی تعینات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹی ڈویژن میں خاتون ایس پی تعینات کر دیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کوئٹہ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹی ڈویژن میںتعیناتی کی منتظر خاتون پری گل کو ایس پی تعینات کر دیا جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد شریف کو اے ایس پی ایس ڈی پی او کینٹ ٗ عبداللہ عمران کو اے ایس پی ایس ڈی پی او ائیر پورٹ ٗ احمد طلحہ ولی کو اے ایس پی ایس ڈی پی او حب ٗ عبدالمالک درانی کو ایس پی ڈی او قائد آباد دائود احمد کھوسہ کو ایس ڈی پی او ڈیرہ اللہ یار جبکہ ایس پی سٹی شفقت امیر جنجوعہ اور ڈی ایس پی نظام الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید