• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے گڈاپ سے پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع محکمۂ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گڈاپ کی یو سی گجرو میں بچہ وائلڈ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

رواں سال پاکستان میں پولیو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

سندھ میں 2020ء کے بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، اس وائرس کا تعلق کہاں سے ہے اس پر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ وائرس افغانستان میں گردش کرنے والے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

صحت سے مزید