• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینا مرنا پیپلز پارٹی کیساتھ، بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رہنما PPP برمنگھم

برمنگھم (ابرار مغل ) پیپلز پارٹی برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کی یاد میں دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت پی پی پی برمنگھم کے صدر راجہ عبد القیوم نے کی، نظامت کے فرائض ابرار چوہدری نے ادا کئے۔ تقریب سے پی پی پی برمنگھم کے سیکرٹری جنرل ارشاد عزیز،سینئر نائب صدر چوہدری شبیر ،لیبر ونگ مڈلینڈ کے صدر طاہر بلتھوی، مڈلینڈ کے نائب صدر ابرار چوہدری، سینئر پارٹی رہنما حاجی نائب مغل،سابق رکن فیڈرل کونسل چوہدری امین ،قاضی احسان،چوہدری سکندر،یوتھ رہنما آفتاب چوہدری ،چوہدری فرید اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا، رہنماؤں نے سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پیپلز پارٹی سے اپنی والہانہ وابستگی کا اظہار کیا۔ پی پی پی برمنگھم کے صدر راجہ عبد القیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید جمہوریت ذولفقار علی بھٹو کے بے لوث سپاہی ہیں ،ہمارا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،پارٹی رہنما ار شاد عزیز،چوہدری شبیر ،طاہر بلتھوی اور دیگر نے کہا کہ پی پی پی شہداء اور غازیوں کی جماعت ہے پارٹی قائدین سے لے کر عام کارکنوں تک سب نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کیلئےکردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، قیادت سے عام کارکن تک قربانیوں کی لازوال داستان ہے ،آمریت کے خلاف ہمیشہ پی پی پی نے آواز بلند کی ہے، اس موقع پر جہاں شہدائے گڑھی خدا بخش اور سانحہ کار میں ہلاک ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔ شرکاء تقریب نے پی پی پی برمنگھم کے صدر راجہ عبد القیوم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
یورپ سے سے مزید