کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کو ئٹہ کے شہری سے آن لائن فراڈ کرکے لاکھوں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کو پنجاب سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے شہری نے امیر محمد دستی شہید تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کے واٹس ایپ اور آن لائن کے ذریعے دو افراد نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے فراڈ کر کے لاکھوں روپے وصول کئے اور اب مزید رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انو سٹی گیشن ونگ کے سپرد کیا جس پر ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن عبدالحق عمرانی نے ڈی ایس پی راجہ قیوم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا جو فیصل آباد کے قریب شہر جڑانوالا میں موجود تھے جس پر ٹیم نے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد ساجد اور محمد حیدر کو گرفتار کر کے لوگوں سے فراڈ کرکے لوٹی ہوئی لاکھوں روپے کی رقم قبضے میں لے لی۔