• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینی حملے سے دونوں جانب مزید جانی نقصانات ہوگا، مصر

مصر اور فرانس کے صدور کے درمیان آج قاہرہ میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں اکٹھے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔
مصر اور فرانس کے صدور کے درمیان آج قاہرہ میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں اکٹھے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر زمینی حملے سے دونوں جانب مزید جانی نقصانات ہوگا۔ 

قاہرہ میں فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں کشیدگی دیگر علاقوں تک پھیلنے سے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر کے ساتھ کشیدگی کو مزید پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

 صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ دو ریاستی حل کو نظرانداز کرنا اور غیر قانونی آبادکاری نے خطے میں موجود تناؤ اور نفرت کو مزید فروغ دیا۔ مصر نہتے شہریوں پر حملوں کو مسترد اور مذمت کرتا ہے۔ 

اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ غزہ میں کشیدگی کی جلد روک تھام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تمام انسانوں کے جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کی امداد کیلئے فرانس بحری جہاز مصر بھیجے گا۔ 

فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو جبراً مصر کی جانب دھکیلنا انتہائی سنگین عمل ہے۔ حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی جلد رہائی ناگزیر ہے۔ 

صدر میکرون نے کہا کہ حالیہ کشیدگی اور دہشت گردی کے مسئلہ کو جڑ سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ کوئی نرمی برتی نہیں جائے گی۔ 

فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم پر غزہ کی پٹی کو بجلی اور پانی فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید