کراچی(ٹی وی رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 34سال بعد سابق چیئرمین ضلع کونسل ڈی جی خان سے بھانجی کو وراثت میں اس کا حق دلوا دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے وراثت کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ بھانجی نے اپنی زمین1989 میں ماموں سردار منصورکو فروخت کی، فروخت کے 20 سال بعد زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور اپنے دستخط سے انکاری ہوگئی۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ زمین کی خریداری ثابت کرنا خریدار کاکام تھا، تین عدالتوں نے درخواست گزارکے خلاف فیصلہ دیا۔