• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون ایلیا کی 21 ویں برسی 8 نومبر کو منائی جائیگی

فیصل آباد (نیوز ایجنسی)اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی 8نومبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں اس عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی سیمینارز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ فلاسفر اور سوانح نگارجون ایلیااپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہ معروف شاعر،صحافی اور دانشور رئیس امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے انہوں نے پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے ان کا علم ایک انسائیکلو پیڈیا کی مانند تھا۔
اہم خبریں سے مزید