کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سریاب جان محمد گوہر نے کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دو مختلف مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہو نے عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا سنا۔استغاثہ کے مطابق ملزم رائزن نے گذشتہ سال پولیس تھانہ نیو سریاب کوئٹہ کی حدود میں کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا تھا جس پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔جس پر عدالت نے ملزم را ئزن کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانے کی کا حکم سنایا۔ ملزم جرمانے کی رقم کا پچاس فیصد متاثرہ بچے کو ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے مذکورہ مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم ریاض کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کردیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے تھانہ منظور شہید کوئٹہ کی حدود میں کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم سمیع اللہ ساکن مشرقی بائی پاس کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ملزم جرمانے کی رقم کا پچاس فیصد متاثرہ بچے کو ادا کرنے کا پابند ہوگا۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی سزائیں سنائے جانے کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔