واشنگٹن (اے ایف پی ) امریکا نے یوکرین کی جنگ میں روس کی ’’اعانت مجرمانہ ‘‘ کے الزام میں تر کیہ ، چین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کی متعدد شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ تا کہ روس کی سپلائی کڑیوں کو توڑا جا سکے ۔ امریکی ا قدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روس نے بیرون ممالک سے ٹیکنالوجی،آلات اور مصنوعات کی درآمد تیز کردی۔ جن پر فوجی ضروریات کے لئے انحصار ـضروری ہے ۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق روس کی اس حوالے سے راہ میں رکاؤٹیں کھڑی کرنے کا کوئی دقیقہ فرد گزشت نہیں کیا جائے گا ۔ امریکی وزیر خزانہ جینیٹ بلن نے کہا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرکے یورپ کا سب سے بڑا تنازع کھڑا کردیا ہے ۔