• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں فی کلو چینی 180روپے تک فروخت کی جانے لگی،عوام پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، کوئٹہ میں فی کلو چینی 180 روپے تک فروخت کی جانے لگی،یوٹیلٹی اسٹورز میں چینی غائب تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،کوئٹہ میں ہول سیل باز ار میں چینی کی 100 کلو بوری 17ہزارروپے میں دستیاب ہے، یوں تھوک مارکیٹ میں چینی 170 روپے کلو مل رہی ہےجبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 180 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ذرائع کے مطابق دو روز کے دوران چینی 30 روپے فی کلو مہنگی ہوئی،شہرکے بعض علاقوں میں چینی 185روپے کلو تک پہنچ چکی ہےشہریوں نے چینی کی فی کلو قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پربھی اب چینی دستیاب نہیں غریب عوام دکانداروں کے رحم وکرم پر ہیں اور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔