• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایک بار پھر تدریسی امور معطل کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی ایک بار پھر تدریسی عمل معطل کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انجمن اساتذہ کا اجلاس عمومی پیر 6نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے اجلاس بلانے کیلئے چالیس سے زائد اساتذہ نے تجویز (ریکوزیشن) صدر انجمن کو دی ہے۔ رواں سال یہ اساتذہ تیسری بار تدریسی عمل معطل رکھیں گے جس کا سارا نقصان طلبہ کو پہنچے گا۔ انجمن اساتذہ اور جامعہ کراچی انتطامیہ کے درمیان اختلافات بڑھتے جارہے ہیں اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی جانب سے بعض امور پر سختی کیے جانے کے باعث ناراض ہے۔ جامعہ کے اساتذہ کے مطابق جامعہ کراچی میں اساتذہ کو درپیش مسائل، جامعہ میں بڑھتی ہوئی بدانتظامی اور بڑھتی ہوئی فیسوں پر طلبہ کے احتجاج سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے اجلاس عمومی بلالیا ہے جس میں مسائل حل نہ ہونے پر تدریسی امور معطل رکھے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید