کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ایک سرکلر کے مطابق عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بلاک شناختی کارڈ کی فہرست کے مطابق تقریباً 8406 افراد کی 2018 میں جو کہ NADRA آفس سے موصول ہوئی تھی۔ جن میں سے 2554 افراد کے کیس ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں زیر التوا ہیں۔ زیرالتوا کیس جب تک فائنل نہیں ہوتے ان کی کاروائی جاری رہے گی۔ لہذا عوام الناس جن کے شناختی کارڈ بلاک ہیں اور NADRA آفس نے جن کے بلاک شناختی کارڈ کی فہرست ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کو ارسال کی ہوئی ہے وہ افراد NADRA آفس سے تصدیق کر کے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں اپنے بلاک شناختی کارڈ کی کاروائی جلد ازجلد ممکن کریں اور دفتر میں اپنے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں۔ اگر کوئی بھی شخص پندرہ (15) یوم کے اندر حاضر نہیں ہوتا تو یہ تصور کیا جائے گا کہ اس کے پاس اپنے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اور اس کے کیس کا فیصلہ کر دیا جائیگا۔