کراچی(نیوزڈیسک)پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کرپشن کی تحقیقات کے دوران پراسیکیوٹرز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے اور سرکاری عمارتوں پر چھاپے مارے جانے کے چند گھنٹے بعد استعفیٰ دے دیا ۔کوسٹا، ایک سوشلسٹ ہیں جنہوں نے 2015 سے پرتگال کی قیادت کی ہے، منگل کے روز کہا کہ وہ استغاثہ کی جانب سے عوامی عہدہ رکھنے والوں کے درمیان بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے ممکنہ جرائم کی تحقیقات کی مکمل حد کے انکشاف کے بعد استعفیٰ دے دیں گے۔