• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کے نائب وزیراعظم کا اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بلیجیم کے نائب وزیراعظم نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کریں، غزہ میں اسپتالوں اور مہاجرین کیمپوں پر بمباری کی تفتیش کی جائے۔ مقامی اخبار کو انٹرویو میں بیلجیم کے نائبوزیراعظم پیٹرا ڈے سوٹر نے کہا کہ یہ اسرائیل پر پابندیوں کا وقت ہے، بموں کی بارش غیرانسانی ہے۔یونانی وزیرخارجہ جارج گیراپیتریتز نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر حملہ حق دفاع سے ماورا ہے، ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ محصور غزہ سے آنے والی تصاویر سے یونان دکھی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اموات کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں واضح غلطی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید