• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تیسرے بڑے سرکاری اسپتال میں پانی کا بحران سنگین

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے تیسرے بڑے سرکاری اسپتال عباسی شہید اسپتال میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا اور واش رومز میں بوتلوں میں پانیفراہم کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تیسرے بڑے سرکاری اسپتال میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔عباسی شہید اسپتال میں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں اور عباسی شہید اسپتال کے واش رومز میں بوتلوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے۔بچوں کےوارڈمیں صورتحال سنگین ہوگئی، ڈاکٹرز اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کے وارڈز میں پانی فراہم کرنے پر مجبور ہیں۔
اہم خبریں سے مزید