دہرادون/بھارت(اےایف پی)بھارت کی شمالی ریاست اُترکھنڈ میں اتوار کی صبح سڑک کو ملانے والی سرنگ دوران تعمیر بیٹھ جانے سے 40تعمیراتی کارکنان ملبے تلے دب گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارکنوں کا ایک گروپ باہر آرہا اور ان کی جگہ لینے کے لئے دوسرا گروپ اندر داخل ہو رہا تھا۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ کا 200 میٹرز طویل حصہ منہدم ہوا۔ ملبے میں پھنسے کارکنوں کو ملبے کے اندر آکسیجن دی جا رہی ہے لیکن امدادی کارکنان جیسے جیسے ملبہ صاف کرتے،اس سے کہیں زیادہ گر پڑتا ہے۔ سلک یارا اور ڈندال گائوں کے درمیان 45 کلو میٹرز طویل سرنگ تعمیر کی جارہی ہے۔