• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، امریکی فضائی حملوں میں 8 ایران نواز جنگجو جاں بحق

بیروت (اے ایف پی) شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فضائی حملوں میں کم از کم8ایران نواز جنگجو مارے گئے، یہ بات شام کی جنگ پر نظر رکھنے والے ایک مبصر ادارے نے امریکی افواج کے ایک روز بعد بتائی ۔شام کے مشرقی صوبہ دیر الزور کے علاقوں مایادین اور البو کمال پر اتوار کو رات گئے حملوں کے بعد شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں 8 ایران نواز جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، جن میں شام اور عراق کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو بتایا تھا کہ امریکا نے امریکی افواج پر حملوں کے جواب میں شام میں ایران سے منسلک دو مقامات پر حملے کئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید