• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونیوالا جلسہ ریکارڈ ساز ہوگا، پی پی خواتین ونگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر غزالہ گولہ اور جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں سیاست کرنے کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے مگر بھٹو کا فلسفہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ، پارٹی چیئرمین اور مرکزی قائدین کا کوئٹہ پہنچنے پر شانداراستقبال کیا جائے گا 30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ریکارڈ ساز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حمایت سے 8 فروری 2025 کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر حکومت بناکر پاکستان کی قسمت بدلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے باوجود ماضی کی طرح اس بار بھی پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی آئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید